0
Thursday 24 Apr 2014 00:29

بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور اہلسنت والجماعت کے درمیان اتحاد متوقع

بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور اہلسنت والجماعت کے درمیان اتحاد متوقع
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں خیبر پختونخوا کی دونوں حکومتی جماعتیں تنظیم اہلسنت والجماعت کے ساتھ سہ جماعتی اتحاد قائم کرنے کے لیے رابطوں میں مصروف ہیں۔ گرچہ کسی جاعت کی جانب کی اس اتحاد یا روابط کا باقاعدہ کوئی اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی پروا میں اسماعیل بلوچ گروپ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ سابقہ عام انتخابات میں پروآ سرکل سے تنظیم اہلسنت والجماعت کے اسماعیل بلوچ کو بڑی تعداد میں ووٹ ملے تھے۔ اب بلدیاتی انتخابات میں دونوں حکومتی جماعتیں اتحاد قائم کرنا چاہتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اہلسنت والجماعت کے ضلعی رہنماؤں نے اس ممکنہ اتحاد کو پروآ سرکل سے بڑھا کر ضلع اور صوبہ کی سطح تک پھیلانے کی تجویز پیش کی ہے۔ خیبر پختونخوا میں ممکنہ بلدیاتی انتخابات میں حکومتی اتحاد جو کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی پر مشتمل ہے کو سہ جماعتی اتحاد جو کہ پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام پر مشتمل ہے. کا سامنا ہے ۔ اب ممکنہ بلدیاتی انتخابات میں حکومتی اتحاد تیسری جماعت کو ساتھ ملانے کے لیے متحرک ہے۔

خبر کا کوڈ : 375878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش