0
Tuesday 6 May 2014 21:01

جیو کی انتظامیہ دفاعی اداروں پر بے جا الزام تراشی کی معافی مانگیں، سنی اتحاد کونسل

جیو کی انتظامیہ دفاعی اداروں پر بے جا الزام تراشی کی معافی مانگیں، سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل سے وابستہ پچاس گدی نشیں مشائخ اور روحانی آستانوں کے سجادہ نشیں حضرات نے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر جاری کیے گئے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں اجتماعی مطالبہ کیا ہے کہ جنگ اور جیو کی انتظامیہ دفاعی اداروں پر بے جا الزام تراشی کے سنگین جرم کی معافی مانگے۔ دفاعی اداروں کی کردارکشی کی مہم چلانا ملک سے دشمنی، بغاوت اور غداری ہے۔ آئی ایس آئی کا میڈیا ٹرائل کر کے بھارت کو خوش کیا گیا ہے۔ افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرنے کی کوششیں ناقابل برداشت ہیں۔ ملک بھر کے ہزاروں گدی نشیں مشائخ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ مضبوط پاکستان کے لیے مضبوط فوج ضروری ہے۔ پاک فوج کو نشانہ بنانا دراصل پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔ پاکستان کے مشائخ پاک فوج اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو کمزور اور بدنام کرنا امریکہ اور بھارت کا ایجنڈا ہے جس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ پاک فوج اور دفاعی ادارے پاکستان دشمن طاقتوں کا ہدف بنے ہوئے ہیں۔ پاکستانی قوم پاک فوج کی لازوال اور بے مثال قربانیوں کی قدر کرتی ہے۔ وزیراعظم کھل کر دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ حکومت نے قومی سلامتی کے ادارے کا دفاع نہ کر کے قوم کو مایوس کیا ہے۔ نواز شریف فوج مخالف وزراء کو فارغ کریں۔ ہر محب وطن پاکستانی کا دل پاک فوج کی محبتوں سے لبریز ہے۔ عوام پاکستان کا افواج پاکستان سے وفا اور محبت کا رشتہ کبھی کمزور نہیں ہو گا۔ وزیراعظم فوج سے پرانے بدلے چکانے کی سوچ چھوڑ دیں۔ فوج اور استحکام پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔

مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے والے مشائخ میں پیر فضل رسول حیدر رضوی، پیر نقیب الرحمن، پیر خالد سلطان قادری، پیر سیّد عظمت علی شاہ، پیر خواجہ فقیر محمد باروی، پیر خواجہ احمد حسن، پیر میاں مبارک علی قادری، پیر سیّد خضر حسین شاہ، صاحبزادہ حافظ حامد رضا سیالکوٹی، پیر طارق ولی چشتی، پیر میاں غلام مصطفی، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، پیر محمد احمد قادری، پیر سیّد سرور حسین شاہ موسوی، پیر سیّد شمس الدین بخاری، پیر مطلوب رضا، پیر محمد عمار سعید سلیمانی، پیر فدا حسین ہاشمی، پیر صوفی محمد ضیاء اﷲ قادری، پیر محمد عبدالمعید سبحانی، صاحبزادہ محب النّبی طاہر، پیر محمد صدیق، پیر صوفی غلام عباس قادری، پیر حامد سرفراز قادری، پیر مفتی محمد یونس رضوی، پیر باغ علی رضوی اور دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 379860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش