0
Thursday 26 Jun 2014 09:03

کراچی، قصبہ کالونی سے 5 طالبان دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد

کراچی، قصبہ کالونی سے 5 طالبان دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے قصبہ کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹیں بنانے کا سامان، بال بیرنگ پلیٹ، دھماکا خیز مواد، ڈیٹو نیٹر گرنیڈ، آوان بم، اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عابد مچھر گروپ اور شمالی وزیرستان سے ہے، گرفتار کئے جانے والے دہشتگرد پولیس اہلکاروں کے قتل، بھتہ خوری اور شہر میں ہونے والے رکشے بم دھماکوں میں بھی ملوث ہیں۔ یہ بات رینجرز کے لیفٹینٹ کرنل محمد عتیق نے گزشتہ روز ہیڈ کوارٹرز 91 ونگ سائٹ ایریا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ لیفٹینٹ کرنل محمد عتیق نے مزید بتایا کہ سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر قصبہ کالونی میں دہشت گردوں کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس پر رینجرز اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خود کش جیکٹس بنانے کا سامان، دھماکا خیز مواد، بال بیرنگ پلیٹس، گرینڈ، آوان بم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

لیفٹینٹ کرنل محمد عتیق نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والی بال بیرنگ پلیٹس تیار حالت میں ہیں جسے ڈیٹونیٹر سے منسلک کیا جانا باقی تھا۔ انھوں نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عابد مچھر گروپ اور شمالی وزیرستان سے ہے۔ محمد عتیق کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد پولیس اہلکاروں کی کلنگ، بھتہ خوری اور شہر میں ہونے والے رکشے کے ذریعے بم دھماکے کرنے کے وارداتوں میں ملوث ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش جاری ہے، مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 395164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش