QR CodeQR Code

باجوڑ سکیورٹی چیک پوسٹ پر افغانستان سے آئے دہشت گردوں کا حملہ 3 اہلکار شہید

12 Jul 2014 05:21

اسلام ٹائمز: تحصیل ماموند میں فورسز کی چیک پوسٹ پر افغان صوبے کنڑ سے آنیوالے حملہ آوروں نے خود کار ہتھیاروں سے شدید فائرنت کی، جس کی زد میں آکر کیپٹن سمیت تین سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو پشاور سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے آنیوالے دہشت گردوں نے پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ کی ہے، جسکی زد میں آکر تین اہلکار شہید جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ باجوڑ میں تحصیل ماموند میں فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن سمیت 3 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صوبہ کنڑ سے حملہ آور ہونے والے دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کیپٹن اور 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 2 سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو پشاور سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جار ہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز پر افغانستان سے سرحد پار کرکے آنے والے دہشت گردوں کا یہ کوئی پہلا حملہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی واقعات پیش آ چکے ہیں جن پر دفتر خارجہ نے افغانستان سے احتجاج کرتے ہوئے واقعات کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 398926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/398926/باجوڑ-سکیورٹی-چیک-پوسٹ-پر-افغانستان-سے-ا-ئے-دہشت-گردوں-کا-حملہ-3-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org