0
Thursday 17 Jul 2014 13:03

دہشت گرد گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے یہاں مقیم تھے، شجاع خانزادہ

دہشت گرد گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے یہاں مقیم تھے، شجاع خانزادہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے رائیونڈ آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حلیے سے دہشت گرد مقامی لگتے ہیں اور گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے یہاں مقیم تھے۔ رائیونڈ کے نواحی گاؤں پنڈآرائیاں میں 10 گھنٹے بعد کامیابی سے اختتام پذیر ہونے والے آپریشن پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ کمپاؤنڈ سے خودکش جیکٹس، دستی بم اور دیگر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے کرائے میں مکان میں رہائش پذیر تھے اور قوی امکان ہے کہ دہشت گرد کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ میں خواتین کی موجودگی کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر اطلاعات تھیں کہ گھر میں خواتین بھی ہیں تاہم سکیورٹی فورسز کے آپریشن سے قبل ہی خواتین گھر چھوڑ چکیں تھیں۔
خبر کا کوڈ : 399957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش