0
Friday 18 Jul 2014 21:51

کوئٹہ میں فائرنگ سے پشتونخوامیپ کے رہنماء اپنے بیٹے سمیت جاں بحق

کوئٹہ میں فائرنگ سے پشتونخوامیپ کے رہنماء اپنے بیٹے سمیت جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں پشتون قوم پرست جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما حاجی محمد ابراہیم، ان کے بیٹے محمد ایوب، پوتے میر احمد اور ایک قریبی رشتہ دار فیض محمد کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر نواب محمد ایاز خان جوگیزئی، رکن اسمبلی نصراللہ خان زیرے سمیت پارٹی کی اہم قیادت سول ہسپتال کوئٹہ پہنچ گئی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی نصراللہ زیرے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ حاجی محمد ابراہیم پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنماﺅں میں سے تھے تاہم انہوں نے قتل کی وجہ بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد معلومات دی جائیگی تاہم انہوں نے واقعہ کو دہشتگردی کا واقعہ قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 400218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش