0
Saturday 19 Jul 2014 13:40

غزہ، نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی بربریت پوری شدت سے جاری، شہداء کی تعداد 314 ہوگئی

غزہ، نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی بربریت پوری شدت سے جاری، شہداء کی تعداد 314 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی کارروائیوں میں انتہائی شدت آگئی ہے اور شہید ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ ترین حملوں میں مزید 11 افراد شہید گئے ہیں، اور شہداء کی مجموعی تعداد 314 تک پہنچ گئی ہے۔ پہلا حملہ خان یونس کی ایک مسجد کے باہر کیا گیا، جس میں سات افراد شہید ہوئے۔ ان میں تین افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ ان کے علاوہ ایک عورت بھی کام آئی۔ اگلے حملوں میں جو بیت حنون اور دیر بالا میں کئے گئے مزید تین افراد شہید ہوگئے۔ میڈیا نیوز کے مطابق اب تک شہید ہونے والے 314 افراد میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ ان میں سے پچاس سے زائد افراد ایسے ہیں جن کی عمریں 18 برس سے کم ہیں۔ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 2250 سے اوپر ہوچکی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق غزہ پر صیہونی حکومت کی فضائی اور زمینی کارروائیاں بارہویں روز بھی جاری ہیں، صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک متعدد خواتین اور بچوں سمیت جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 314 تک جا پہنچی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صیہونی فوج کا کہنا تھا کہ وہ شمالی غزہ کی پٹی میں موجود زیر زمین سرنگیں تباہ کرنے کے لئے اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے علاقے میں حماس کے انفرا اسٹکچر کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ فلسطینی جماعتوں کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد صیہونی فوجیوں کے زخمی اور ایک فوجی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جس کے بارے میں حماس کا دعویٰ ہے کہ اس فوجی کو ان کی تنظیم نے ہلاک کیا، تاہم صیہونی حکام کہتے ہیں کہ ان کا فوجی فرینڈلی فائر میں ہلاک ہوا۔
آج صبح فلسطین کے علاقے خان یونس پر تازہ فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ فضائی حملہ خان یونس میں واقع ایک مسجد کے باہر جمع افراد پر کیا گیا۔ اس سے قبل فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق جمعہ کو غزہ کے علاقے بیت حَنُون میں صیہونی ٹینک کی گولہ باری کے نتیجے میں عورت اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون آج سے مشرق وسطٰی کا دورہ شروع کر رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ اسرائیلی اور فلسطینی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے اور پرتشدد کارروائیوں کے خاتمے کے لیے زور ڈالیں گے۔
خبر کا کوڈ : 400314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش