0
Saturday 19 Jul 2014 20:32

موجودہ نظام پیپلز پارٹی کیجانب سے آئینی صوبے کی طرف ایک قدم ہے، مہدی شاہ

موجودہ نظام پیپلز پارٹی کیجانب سے آئینی صوبے کی طرف ایک قدم ہے، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان سے غربت کے خاتمے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام سیاسی طور پر انتہائی با شعور ہیں گلگت بلتستان کو معاشی ترقی اور آئینی حقوق کے حصول کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا۔ گلگت بلتستان کے عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائیگا۔ تمام اداروں میں میرٹ کو یقینی بنایا جائیگا تاکہ اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ موجودہ سسٹم پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آئینی صوبے کی طرف ایک قدم ہے لیکن ہمارا اصل منزل آئینی حقوق کا حصول ہے جس کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کو ششیں کر رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے تمام جماعتیں گلگت بلتستان کے معاشی اور آئینی حقوق کیلئے متحد ہو کر وفاقی سطح پر اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت عوامی خدمت اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے مفاہمتی پالیسی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کو ملا کر پہلی دفعہ پاکستان کی تاریخ میں جمہوری انداز میں انتقال اقتدار ایک جمہوری حکومت کو کیا اور آج بھی وفاقی سطح پر مفاہمتی پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے ایک ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیلئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 400387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش