0
Tuesday 22 Jul 2014 10:33

مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی منصوبے کے طرز کی نسل کشی جاری ہے، میرواعظ عمر فاروق

مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی منصوبے کے طرز کی نسل کشی جاری ہے، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے ریاستی حکمران اور اسکی ماتحت فورسز کی عوام کے خلاف جارحیت اور نہتے لوگوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں پُرامن احتجاجی مظاہریں کے خلاف طاقت کا استعمال اور ٹارگٹ فائرنگ کے ذریعہ نوجوانوں کو قتل کرنا ریاستی پولیس اور فورسز کے فرائض میں داخل ہے، شہر خاص کے علاقہ مہاراج گنج کی کانل مسجد میں رمضان المبارک کے عشرہ نجات کے دوران ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمر نے مشی پورہ کولگام میں ایک معصوم طالب علم سہیل احمد لون کو سی آر پی ایف کے ہاتھوں شہید کئے جانے اسلام آباد میں احسان الحق وانی سمیت کئی نوجوانوں کو شدید زخمی کئے جانے اور شہر خاص کے متعدد علاقوں سے درجنوں نوجوانوں کی گرفتاریوں کو ریاستی دہشت گردی کا بدترین مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج جب کہ پوری دنیا میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی ننگی جارحیت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے لیکن کہیں پر بھی پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت اور تشدد کا اس طرح کھلے عام استعمال نہیں ہورہا ہے لوگوں کو صدائے احتجاج بلند کرنے کی پاداش میں گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور حقوق انسانی کی سرعام دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں جس طرح کشمیر میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جلوسوں میں شامل لوگوں کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس اور بھارتی فورسز جس طرح خود کو حاصل غیر معمولی اختیارات کا بڑی بے رحمی استعمال کرکے نہتے لوگوں کو قتل کر رہی ہے، میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ بھارت یہاں اپنے قبضے کو دوام بخشنے کے لئے ایک منظم نسل کشی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے اور اس ضمن میں نوجوانوں کی ٹارگیٹ کلنگ گرفتاریوں کا مسلسل سلسلہ پرامن مظاہریں کے خلاف طاقت کا بے تحاشہ استعمال کے اسرائیلی طرز پر عوام کش منصوبوں کو عملایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 400843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش