QR CodeQR Code

اسرائیل انسانیت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، علامہ عارف واحدی

یوم القدس کے موقع پر تمام عالم اسلام کو متحد ہو کر احتجاج کے لئے نکلنا ہوگا

25 Jul 2014 09:09

اسلام ٹائمز: ملی یکجہتی کونسل کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایس یو سی کا کہنا تھا کہ اگر مسلمان ممالک متحد نہ ہوئے تو باری باری ہر ملک کو ذلیل و خوار ہونا پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں منعقدہ یوم القدس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ غزہ کی مصیبت تقاضا کرتی ہے کہ مسلمان لبیک کہیں، یہودی ظلم و ستم کا بازار گرم کئے ہوئے ہے، وائٹ ہاوس اس موقع پر دھٹائی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ اسرائیل انسانیت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔ اگر مسلمان ممالک متحد نہ ہوئے تو باری باری ہر ملک کو ذلیل و خوار ہونا پڑے گا۔ یوم القدس کے موقع پر تمام عالم اسلام کو متحد ہو کر احتجاج کے لئے نکلنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام ”یومِ آزادی پاکستان اور یوم القدس“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


خبر کا کوڈ: 401424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401424/اسرائیل-انسانیت-کے-ماتھے-پر-کلنک-کا-ٹیکہ-ہے-علامہ-عارف-واحدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org