0
Friday 25 Jul 2014 09:09

اسرائیل انسانیت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، علامہ عارف واحدی

یوم القدس کے موقع پر تمام عالم اسلام کو متحد ہو کر احتجاج کے لئے نکلنا ہوگا
اسرائیل انسانیت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں منعقدہ یوم القدس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ غزہ کی مصیبت تقاضا کرتی ہے کہ مسلمان لبیک کہیں، یہودی ظلم و ستم کا بازار گرم کئے ہوئے ہے، وائٹ ہاوس اس موقع پر دھٹائی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ اسرائیل انسانیت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔ اگر مسلمان ممالک متحد نہ ہوئے تو باری باری ہر ملک کو ذلیل و خوار ہونا پڑے گا۔ یوم القدس کے موقع پر تمام عالم اسلام کو متحد ہو کر احتجاج کے لئے نکلنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام ”یومِ آزادی پاکستان اور یوم القدس“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 401424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش