0
Friday 25 Jul 2014 11:20

اورکزئی، مکان میں دھماکہ، کمانڈر سمیت 5 جنگجو ہلاک

اورکزئی، مکان میں دھماکہ، کمانڈر سمیت 5 جنگجو ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے قبائلی علاقے لوئر اورکزئی میں جمعرات کی رات ایک دھماکے میں مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک کمانڈر سمیت 5 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ آوٹ میلہ کے ایک گھر میں ہوا، جس کی وجہ سے وہاں موجود 5 مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ میں عامر سلام نامی ایک جنگجو کمانڈر بھی ہلاک ہوا۔ اورکزئی ایجنسی طالبان جنگجوؤں کا مضبوط گڑھ ماناجاتاہے۔ یہ قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے ٹی ٹی پی کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کا اہم ٹھکانا بھی تھا۔ سیکورٹی فورسز کئی سالوں سے اورکزئی میں شدت پسندوں سے لڑتی آئیں ہیں اور ان کا دعوی ہے کہ آپریشن کے 3 سالوں میں انہیں نے لوئر اور اپر اورکزئی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کئے۔
خبر کا کوڈ : 401433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش