0
Tuesday 5 Aug 2014 08:27

جنت البقیع کو منہدم کرنیوالے ہی شام ،عراق، بحرین اور غزہ میں بچوں کے قاتل ہیں، اطہر عمران

جنت البقیع کو منہدم کرنیوالے ہی شام ،عراق، بحرین اور غزہ میں بچوں کے قاتل ہیں، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں آئی ایس او کے مرکزی صدر اطہر عمران کا کہنا ہے کہ جنت البقیع کو منہدم کرنے والے اصل میں شام، عراق، بحرین اور غزہ میں معصوم بچوں کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی جانب سے عراق میں انبیاء کرام کے مزارات کی توہین خدا، رسول اور آئمہ طاہرین کی ناراضگی کا موجب ہے، عراق میں مزارات کی توہین کرنے والے ہی جنت البقیع میں مزارات کو منہدم کرنے والے آل سعود کے ایجنٹ ہیں اور اب غزہ میں معصوم بچوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او اس مکروہ فعل کے خلاف ملک بھر میں دیگر تنظیمیوں کے ساتھ مل کر احتجاجات میں شامل ہوگی جبکہ کراچی میں ماتمی جلوس برآمد ہوگا۔ یاد رہے 8 شوال کو جنت البقیع اور جنت معلٰی میں موجود رسول خدا کی بیٹی بی بی فاطمہ (س)، آئمہ اطہار، اصحاب کرام اور شہدائے راہ حق کے مقبروں اور مزارات کو سعودی حکومت کے حکم پر منہدم کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 403097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش