0
Tuesday 12 Aug 2014 11:14

ڈیرہ اسماعیل خان، 2مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان، 2مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلاواقعہ تھانہ یارک کی حدود میں پیش آیا۔ مقتولین شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ کہ علاقہ یارک کے قریب گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ مرنےوالوں میں پولیس اہلکار شامل ہے۔ پولیس کاکہناہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ دوسرا واقعہ ملنگی ٹاون فیز 2 میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گُھس کر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے.
خبر کا کوڈ : 404330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش