0
Saturday 23 Aug 2014 03:30
حکومت اور پی اے ٹی کے مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر

حکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی، عوامی تحریک کا اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں، رحیق عباسی

حکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی، عوامی تحریک کا اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں، رحیق عباسی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا ہے۔ عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ فی الحال نظر نہیں آیا کہ حکومت سنجیدگی سے معاملے کو حل کرنا چاہتی ہے۔ اسلام آباد میں حکومتی اور عوامی تحریک کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔ ملاقات کے بعد رحیق عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کا اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ نظام کو جمہوریت نہیں سمجھتے، ہم نے انتخابات کو مسترد کیا تھا۔ رحیق عباسی نے کہا کہ حکومتی ٹیم نے ہمارے مطالبات حکومت تک پہنچانے کا کہا ہے اور ہم حکومت کی طرف سے جواب کا انتظار کریں گے۔ مزید کہا کہ ہم نے ماڈل ٹاؤن واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جب تک نواز شریف وزیراعظم ہیں، تحقیقات کا امکان نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال نظر نہیں آیا کہ حکومت سنجیدگی سے معاملے کو حل کرنا چاہتی ہے۔ اس موقع پر حکومتی رکن احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کا مطالبہ کرنا عوامی تحریک کا حق ہے۔ لاہور کے واقعے پر ہمیں بھی افسوس ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے تحفظات سے عوامی تحریک کو آگاہ کیا ہے اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 406191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش