QR CodeQR Code

آئین اس لئے نہیں ہوتا کہ کتاب میں لکھ کر چھوڑ دیا جائے

منتخب نمائندے عوام کی خدمت کیلئے ہوتے ہیں، ہماری جدوجہد سو فیصد آئینی اور قانونی ہے، علامہ طاہرالقاری

23 Aug 2014 17:40

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عوام اپنے معاملات چلانے کیلئے براہ راست ووٹ دیکر اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں، آرٹیکل 5 کے تحت عوام نے نمائندوں کو منتخب کیا۔ منتخب نمائندے عوام کی خدمت کیلئے ہوتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ریاست دستور کے ذریعے بولتی ہے۔ آئین اس لئے نہیں ہوتا کہ کتاب میں لکھ کر چھوڑ دیا جائے، ہر کوئی دستور کی اپنی خواہش کے مطابق تشریح کرتا ہے۔ اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ آئین صرف اس لیے نہیں ہوتا کہ کتاب میں لکھ کر چھوڑ دیا جائے۔ دستور کی ہر کوئی اپنی خواہش کے مطابق تشریح کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست دستور کے ذریعے بولتی ہے۔ کیا عوام کو دولت کی تقسیم، قانون کا یکساں اطلاق اور معلومات تک رسائی مل سکی۔؟ طاہرالقادری نے کہا کہ عوام اپنے معاملات چلانے کیلئے براہ راست ووٹ دے کر اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں، آرٹیکل 5 کے تحت عوام نے نمائندوں کو منتخب کیا۔ منتخب نمائندے عوام کی خدمت کے لئے ہوتے ہیں۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ان کی جدوجہد سو فیصد آئینی اور قانونی ہے۔


خبر کا کوڈ: 406316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406316/منتخب-نمائندے-عوام-کی-خدمت-کیلئے-ہوتے-ہیں-ہماری-جدوجہد-سو-فیصد-ا-ئینی-اور-قانونی-ہے-علامہ-طاہرالقاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org