0
Saturday 23 Aug 2014 17:40
آئین اس لئے نہیں ہوتا کہ کتاب میں لکھ کر چھوڑ دیا جائے

منتخب نمائندے عوام کی خدمت کیلئے ہوتے ہیں، ہماری جدوجہد سو فیصد آئینی اور قانونی ہے، علامہ طاہرالقاری

منتخب نمائندے عوام کی خدمت کیلئے ہوتے ہیں، ہماری جدوجہد سو فیصد آئینی اور قانونی ہے، علامہ طاہرالقاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ریاست دستور کے ذریعے بولتی ہے۔ آئین اس لئے نہیں ہوتا کہ کتاب میں لکھ کر چھوڑ دیا جائے، ہر کوئی دستور کی اپنی خواہش کے مطابق تشریح کرتا ہے۔ اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ آئین صرف اس لیے نہیں ہوتا کہ کتاب میں لکھ کر چھوڑ دیا جائے۔ دستور کی ہر کوئی اپنی خواہش کے مطابق تشریح کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست دستور کے ذریعے بولتی ہے۔ کیا عوام کو دولت کی تقسیم، قانون کا یکساں اطلاق اور معلومات تک رسائی مل سکی۔؟ طاہرالقادری نے کہا کہ عوام اپنے معاملات چلانے کیلئے براہ راست ووٹ دے کر اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں، آرٹیکل 5 کے تحت عوام نے نمائندوں کو منتخب کیا۔ منتخب نمائندے عوام کی خدمت کے لئے ہوتے ہیں۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ان کی جدوجہد سو فیصد آئینی اور قانونی ہے۔
خبر کا کوڈ : 406316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش