QR CodeQR Code

خدا کی لاٹھی بے آواز ہے

48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی حکمران اپنے انجام سے دوچار ہوجائیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری

27 Aug 2014 11:12

اسلام ٹائمز: شرکاء انقلاب مارچ سے خطاب میں سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلے دن سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افراد کیخلاف ورثاء کیجانب سے ایف آئی آر درج کی جائے، لیکن حکمرانوں نے پیسے اور طاقت کے بل بوتے پر یہ کام نہیں ہونے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ وزیراعلٰی شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ دار ہیں، انہی کے ایماء پر ماڈل ٹاون میں خون کی ہولی کھیلی گئی، خدا کی لاٹھی بے آواز ہے، انشاءاللہ حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی حکمران اپنے انجام سے دوچار ہوجائیں گے۔ ہمارا پہلے دن سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افراد کے خلاف ورثاء کی جانب  سے ایف آئی آر درج کی جائے، لیکن حکمرانوں نے پیسے اور طاقت کے بل بوتے پر یہ کام نہیں ہونے دیا۔ ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہیں اور مظلوموں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


خبر کا کوڈ: 406868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406868/48-گھنٹے-کی-ڈیڈ-لائن-سے-پہلے-ہی-حکمران-اپنے-انجام-دوچار-ہوجائیں-گے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org