0
Wednesday 27 Aug 2014 11:12
خدا کی لاٹھی بے آواز ہے

48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی حکمران اپنے انجام سے دوچار ہوجائیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری

48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی حکمران اپنے انجام سے دوچار ہوجائیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ وزیراعلٰی شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ دار ہیں، انہی کے ایماء پر ماڈل ٹاون میں خون کی ہولی کھیلی گئی، خدا کی لاٹھی بے آواز ہے، انشاءاللہ حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی حکمران اپنے انجام سے دوچار ہوجائیں گے۔ ہمارا پہلے دن سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افراد کے خلاف ورثاء کی جانب  سے ایف آئی آر درج کی جائے، لیکن حکمرانوں نے پیسے اور طاقت کے بل بوتے پر یہ کام نہیں ہونے دیا۔ ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہیں اور مظلوموں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
خبر کا کوڈ : 406868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش