0
Thursday 28 Aug 2014 16:37

انقلاب مارچ کیخلاف فورسز نے پوزیشنز سنبھال لیں ہیں

انقلاب مارچ کیخلاف فورسز نے پوزیشنز سنبھال لیں ہیں
اسلام ٹائمز۔ انقلاب مارچ کے روح رواں ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے دی گئی ڈیڈلائن خاتمے پر وزیراعظم ہاﺅس کی طرف جانیوالے راستوں پر پولیس کے تازہ دستوں نے پوزیشن سنبھال لیں ہیں جبکہ کارکنان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے اور اہم عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق انقلاب مارچ کے دھرنے کے شرکاء کو روکنے کے لیے پہلے مرحلے میں ہراول دستے کو روکا جائے گا اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں خواتین اور بچوں کو روکاجائے گاجبکہ قائدین کی گرفتاری کی حکمت عملی بھی طے کرلی گئی ہے۔ قائم مقام آئی جی اسلام آباد خالد خٹک اور ایس پی محمد علی نے جائے دھرنا کا دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھرنے کے شرکاء میں آئی بی اور دیگر حساس اداروں کے اہلکار بھی سادہ لباس میں موجود ہیں جو ممکنہ پیش قدمی اور حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس کے نقل و حرکت میں معمول سے ہٹ کردیکھی گئی اور ممکنہ تصادم کے نتیجے میں اسلام آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ملازمین کی چھٹیاں پہلے ہی منسوخ کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب انقلاب مارچ کے شرکا نے اذانیں دینا شروع کردیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 407082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش