0
Saturday 30 Aug 2014 09:12

عمران کے سول نافرمانی اعلان کے باوجود خیبر پی کے اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں سے ٹیکس کٹوتی جاری

عمران کے سول نافرمانی اعلان کے باوجود خیبر پی کے اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں سے ٹیکس کٹوتی جاری
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سول نافرمانی کے اعلان کے باوجود خیبر پی کے اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں ٹیکس کٹوتی کی جا رہی ہے۔ اسمبلی نے ارکان کی تنخواہوں کی سلپ جاری کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے عام انتخابات 2013ء کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسلام آباد میں جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کے دوران سول نافرمانی کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ کوئی بھی شخص حکومت کو ٹیکس یا بل نہ دے لیکن عمران خان کے سول نافرمانی کے اس اعلان کو ان کی خود خیبر پی کے حکومت نے بھی ماننے سے انکار کر دیا گزشتہ روز کے پی کے اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں جاری کردی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 407310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش