0
Friday 5 Sep 2014 11:35

مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں سے 4 فوجیوں سمیت 22 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں سے 4 فوجیوں سمیت 22 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری مسلسل بارشوں کے باعث سری نگر اور متعدد دیہات میں مٹی کے تودے گرنے سے 4 فوجیوں سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ راجوری میں بس سیلابی پانی میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ متعدد بستیاں زیرآب آ گئیں ہیں اور لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ جنوبی ضلع ریاسی کے قصبے مہور میں مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون اور بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ملبے تلے دبے متعدد افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی گاڑی مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے میجر سمیت 4 فوجی ہلاک ہو گئے۔ پونچھ میں 7 کوکرناگ، بڈگام اور بارہ مولہ میں 2،2 افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر ضلع راجوری میں نوشہرہ سیکٹر کے علاقے رائے پورہ سے لام گاؤں جانیوالی باراتیوں کی بس راستے میں ایک پل پار کرتے ہوئے سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے، حکام کا کہنا ہے کہ 6 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

دوسری طرف دریائے جہلم، سندھ اور چناب کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر تک پہنچ گیا ہے اور دریاؤں کے کناروں کے نزدیک آباد بستیوں کو خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔ شوپیاں، پلوامہ، کولگام اور اسلام آباد اضلاع میں ریسکیو ٹیموں نے 200 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے اب تک درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک درجن کے قریب چھوٹے پل بہہ گئے ہیں۔ کشمیر یونیورسٹی سمیت تمام اسکولز اور کالجز بند کرکے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔ سری نگر لداخ شاہراہ اور سری نگر جموں شاہراہ بھی آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 408319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش