0
Thursday 11 Sep 2014 17:08

حیات خان قتل کیس میں پولیس کا کردار قابل تحسین ہے، تنظیم اہلسنت گلگت

حیات خان قتل کیس میں پولیس کا کردار قابل تحسین ہے، تنظیم اہلسنت گلگت
اسلام ٹائمز۔ تنظیم اہلسنت و الجماعت گلگت بلتستان و کوہستان کے سیکرٹری اطلاعات مولانا سلطان رئیس نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ حیات خان قتل کیس میں پولیس کا کردار قابل تحسین ہے، پولیس انتظامیہ اگر اسی طرح متحرک رہی تو علاقے میں دہشتگردی کے عزائم خاک میں مل جائیں گے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے تاکہ آئندہ کسی بھی شرپسند کو علاقے میں خون خرابے کرنے کی جرات نہ ہو سکے۔ شہر گلگت میں ملک پاکستان کے دیگر صوبہ جات سے آئے مسافر کاروباری حضرات کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور گن پوائنٹ پر گاڑیاں چھینی جا رہی ہیں جبکہ سٹی تھانے گلگت اور جوٹیال تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کے بعد بھی پولیس گرفتار نہ کر پائی ہے لہٰذا فوری انتظامیہ حرکت میں آجائے اور ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے کاروباری حضرات کو تحفظ فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 409233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش