0
Thursday 11 Sep 2014 23:25

امامیہ اسکاؤٹس کے زیراہتمام فلڈ ریلیف کیمپ قائم، امدادی کاروائیوں شروع

امامیہ اسکاؤٹس کے زیراہتمام فلڈ ریلیف کیمپ قائم، امدادی کاروائیوں شروع
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیلی ادارہ امامیہ اسکاؤٹنگ کے ڈپٹی چیف اسکاؤٹ اور فلڈ ریلیف مہم کے انچارج توقیر مہدی نے متاثرین سیلاب کی امدادی مہم کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہ امامیہ اسکاؤٹس کے زیراہتمام ملک بھر میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں ملتان، فیصل آباد، لاہور اور راولپنڈی شامل ہیں۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے لے لاہور میں فنڈ ریزنگ کی مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے جس میں درجنوں امامیہ اسکاؤٹس حصہ لے رہے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں امامیہ اسکاؤٹس متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کر رہے ہیں جس کے لئے درجنوں اسکاؤٹس پر مشتمل ٹیمیں علاقوں میں موجود ہیں۔

انہوں نے تمام پاکستانی بھائیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں اپنے آفت زدہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں، جذبہ حب الوطنی کے تحت تمام پاکستانی شہری اس مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں، متاثرین کے لئے خیمے ادویات اور ضروریات زندگی کی اشیاء کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہر ممکن مدد کی کوشش کریں گے کیونکہ یہ ہمارا قومی و شریعی فریضہ ہے۔ امدادی کیمپ کے جائزہ کے دوران مرکزی صدر اطہر عمران طاہر کا کہنا تھا کہ قدرتی آفت سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں تمام محبان وطن اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدادی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔
خبر کا کوڈ : 409282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش