0
Monday 15 Sep 2014 18:40

ضرب عضب، فضائی کارروائی میں مزید 15 دہشتگرد ہلاک

ضرب عضب، فضائی کارروائی میں مزید 15 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے تابائی میں فوج کے جنگی ہیلی کاپٹروں کی بمباری سے 15 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق فضائی کارروائی میں دھماکہ خیز مواد سے بھری 10 گاڑیاں اور شدت پسندوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکتی کیونکہ قبائلی علاقے تک صحافیوں کی رسائی انتہائی محدود ہے۔ حکومت اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے 15 جون کو آپریشن ضربِ عضب شروع کیا گیا۔ طالبان اور ان کے ازبک اتحادیوں نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔ افغانستان کی سرحد سے متصل دہشت گردوں کا گڑھ سمجھنے جانے والے علاقے میں آپریشن شروع کرنے کا مقصد ان کا مکمل طور پر خاتمہ تھا اور آپریشن شروع ہونے کے بعد لاکھوں لوگوں نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کی۔ دہشت گردوں کو ایجنسی تک محدود کرنے کے لیے شمالی وزیرستان اور اس کی پڑوسی ایجنسیوں سمیت فاٹا کو فوجی دستوں نے اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 409830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش