QR CodeQR Code

ڈکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے مقامپر یادگار تعمیر کرنیکا اعلان کردیا

16 Sep 2014 01:00

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ انقلاب آنے سے پہلے ہی دھرنے کے مقام پر ’یاد گار انقلاب‘ بنائی جائے گی اور جس نے اس کو توڑنے کی کوشش کی ہم اس کے ہاتھ توڑ دیں، انقلاب کے بعد اس یاد گار کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے دھرنے کے مقام پر ’یاد گار‘ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انقلاب آنے سے پہلے ہی دھرنے کے مقام پر ’یاد گار انقلاب‘ بنائی جائے گی اور جس نے اس کو توڑنے کی کوشش کی ہم اس کے ہاتھ توڑ دیں، انقلاب کے بعد اس یاد گار کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے شرکاء سے سوال پوچھا کہ یادگار کی تعمیر کب شروع ہو گی؟ تو جواب میں ایک خاتون کارکن نے کہا کہ ہفتہ، دس دن میں کام شروع ہو جائے گا، اس پر انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے تو انقلاب آ جائے گا، اس لئے کام کا جلدی آغاز کریں۔


خبر کا کوڈ: 409879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409879/ڈکٹر-طاہر-القادری-نے-دھرنے-کے-مقامپر-یادگار-تعمیر-کرنیکا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org