0
Tuesday 16 Sep 2014 01:00

ڈکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے مقامپر یادگار تعمیر کرنیکا اعلان کردیا

ڈکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے مقامپر یادگار تعمیر کرنیکا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے دھرنے کے مقام پر ’یاد گار‘ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انقلاب آنے سے پہلے ہی دھرنے کے مقام پر ’یاد گار انقلاب‘ بنائی جائے گی اور جس نے اس کو توڑنے کی کوشش کی ہم اس کے ہاتھ توڑ دیں، انقلاب کے بعد اس یاد گار کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے شرکاء سے سوال پوچھا کہ یادگار کی تعمیر کب شروع ہو گی؟ تو جواب میں ایک خاتون کارکن نے کہا کہ ہفتہ، دس دن میں کام شروع ہو جائے گا، اس پر انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے تو انقلاب آ جائے گا، اس لئے کام کا جلدی آغاز کریں۔
خبر کا کوڈ : 409879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش