0
Saturday 20 Sep 2014 20:25

آئی ایس او امسال پوری آب و تاب سے کنونشن کر رہی ہے، تہور حیدری

آئی ایس او امسال پوری آب و تاب سے کنونشن کر رہی ہے، تہور حیدری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری تہور حیدری نے آئی ایس او کے سالانہ کنونشن کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک اجلاس میں کہا کہ 43ویں سالانہ کنونشن کی تیاریاں عروج پر ہیں، آئی ایس او امسال بھی پوری آب و تاب کے ساتھ مرکزی کنونشن 26,27,28 ستمبر کو تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر منعقد کر رہی ہے تین روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلاء حضرات، دانشور، انجینرز، دانشور اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے طلباء شریک ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن کے اہم پروگرامات میں مہدویت امید بشریت کانفرنس، انٹرنیشنل تعلیمی سیمینار، محفل دوستان، اسٹڈی سرکلز، شب شہداء اور محب کنونشن سمیت نئے مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان اور ریلی شامل ہیں۔

تہور حیدری نے کہا کہ کنونشن الٰہی نظام ولایت کی تقویت کا بہت بڑا ذریعہ ثابت ہو گا، نظام ولایت سے مربوط ہو کر ہی ملت کے اجتماعی مسائل اور استعمار جہاں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے سفیران ولایت کنونشن اسی سلسلہ کی ایک کڑی ثابت ہو گا، کنونشن تمام نوجوانوں میں جوش و جذبہ میں اضافہ کا سبب بنے گا اور ولایت کے زیرسایہ ملک بھر میں نوجوان نسل کی تربیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تشہراتی مہم عروج پر ہے، دعوت نامے تقسیم کئے جا چکے ہیں اور پاکستان بھر میں کارکنان میں تیاریوں کے حوالے سے خاصی گہما گہمی پائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 410717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش