0
Wednesday 24 Sep 2014 01:07

وزیراعظم کو لندن میں بھی گو نواز گو کے نعروں کا سامنا

وزیراعظم کو لندن میں بھی گو نواز گو کے نعروں کا سامنا
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہر ے میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کے مطالبات تحریرکئے گئے ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے اس موقع پر پاکستان میں مقبول نعرہ ’گو نواز گو‘ سب سے زیادہ سننے میں آیا۔ مظاہرے کے دوران وزیراعظم نواز شریف کو آمدورفت کیلئے عمارت کا عقبی دروازہ استعمال کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 411288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش