0
Thursday 25 Sep 2014 10:42

کشمیری بہت جلد شاہراہ دستور پر جمہوریت کے تحفظ کیلئے ریلی نکالیں گے، عبدالمجید

کشمیری بہت جلد شاہراہ دستور پر جمہوریت کے تحفظ کیلئے ریلی نکالیں گے، عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے وکلاء نے بحالی جمہوریت، آئین کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کے لیے طویل ترین جدوجہد کی اس جدوجہد کے نتیجہ میں جمہوریت بحال ہوئی، آمریت کا خاتمہ ہوا اور عدلیہ کی آزادی بحال ہوئی۔ پاکستان میں اس وقت جن لوگوں نے ناچ گانے کی محفلیں سجا کر مصنوعی عدم و استحکام پید کر رکھا ہے اگر وہ اپنے ان کرتوتوں سے باز نہ آئے تو کشمیری بہت جلد شاہراہ دستور پر جمہوریت کے تحفظ اور استحکام پاکستان کے لیے بہت بڑی ریلی نکالیں گے۔ انھوں نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے آزاد کشمیر کے لیے امداد کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعظم ہندوستان کچھ دینا چاہتے ہیں تو وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیں، مقبوضہ کشمیر سے بھارتی افواج کو نکالیں اور کشمیریوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے دیں۔ اںھوں نے کہا کہ غازی ملت سردار ابراہیم خان کشمیر کے قائداعظم ثانی تھے ان کی یادگار قائم کر کے پیپلز پارٹی کی حکومت نے نہ صرف ان کی خدمات کا اعتراف کیا بلکہ قرض چکایا۔ ان خیالات اظہار انھوں نے گذشتہ روز ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب میں وکلاء، جوڈیشل آفیسران، سابق جج سپریم کورٹ سردار محمد صادق خان، چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی سردار عابد حسین عابد سمیت سول سوسائٹی کے سرکردہ زعماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 411535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش