0
Monday 29 Sep 2014 00:51
پاکستان عوامی تحریک اب ملک بھر میں جلسے کریگی

انقلاب مارچ سے پوری قوم جاگ گئی، دھرنے میں شریک لوگوں نے حق ادا کر دیا، علامہ طاہرالقادری

انقلاب مارچ سے پوری قوم جاگ گئی، دھرنے میں شریک لوگوں نے حق ادا کر دیا، علامہ طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بعد ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری نے بھی ملک بھر میں جلسے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اب جاگیردارانہ نظام نہیں چلے گا۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی اے ٹی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت اب ملک بھر میں جلسے کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی قوم استقامت کا اتنا بڑا مظاہرہ نہیں دکھا سکتی۔ انقلاب مارچ سے پوری قوم جاگ گئی ہے۔ دھرنے میں شریک لوگوں نے حق ادا کر دیا۔ حکمرانوں کے بہت سے راز جانتا ہوں۔ عوام کو طویل بہت عرصے سے بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو کرپشن کے ایک بڑے نظام نے جکڑا ہوا ہے۔ یہ قوم اب ظلم اور جبر کے نظام کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ ملک میں اب جاگیردارانہ نظام نہیں چلے گا۔ طاہرالقادری نے کہا کہ اس قوم کو کرپشن کے ایک بڑے نظام نے جکڑا ہوا ہے۔ یہ قوم ظلم اور جبر کے نظام کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ انھوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو لاہور میں کامیاب جلسے کی مبارک باد پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 412174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش