0
Tuesday 30 Sep 2014 15:26

آئی ڈی پیز کے لئے پنجاب حکومت نے 7 ہزار روپے فی خاندان بھجوا ئے

آئی ڈی پیز کے لئے پنجاب حکومت نے 7 ہزار روپے فی خاندان بھجوا ئے
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کے لئے پنجاب حکومت نے 7 ہزار روپے فی خاندان بھجوا ئے ہیں ۔تاہم یہ رقوم تقسیم ہونے کے طریقہ کار میں مشکلات سے ان کی اکثریت یہ رقوم حاصل کرنے سے محروم ہے ۔ غیر سرکاری ادارے کی رپورٹ کے مطابق 10 لاکھ 11 ہزار111 آئی ڈی پیز ایف ڈی ایم اے کے ساتھ رجسٹرڈ ہوچکےہیں ۔ 96 ہزار 699 رجسٹرڈ خاندانوں میں سے محض 60ہزار 586 کی نادرا نے تصدیق کی۔ 36 ہزار خاندانوں تک امدادی رقم تاحال نہیں پہنچ سکی۔ متاثرین کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعےاکژ متاثرین کے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہو پارہی۔ جس کی وجہ سے حکومت پنجاب کی طرف سے 7 ہزار روپے فی خاندان کا عید پیکج بھی ان تک نہ پہنچ سکا.
خبر کا کوڈ : 412471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش