0
Wednesday 1 Oct 2014 10:52

کالعدم تنظیم حرکت المجاہدین کے سربراہ سمیت 3 پاکستانی عالمی دہشت گرد قرار

کالعدم تنظیم حرکت المجاہدین کے سربراہ سمیت 3 پاکستانی عالمی دہشت گرد قرار
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کالعدم تنظیم حرکت المجاہدین کے سربراہ فضل الرحمان خلیل سمیت 3 پاکستانیوں کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرکے ان کے اثاثے منجمد کر دئیے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے کالعدم تنظیم حرکت المجاہدین کے سربراہ فضل الرحمان خلیل سمیت محمد نعیم شیخ اور عمیر نعیم شیخ نامی 3 پاکستانیوں کو دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، امریکا نے فضل الرحمان خلیل پر القاعدہ سے قریبی روابط جبکہ نعیم شیخ اور عمیر شیخ پر کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کی مالی معاونت کا الزام عائد کیا ہے۔

فضل الرحمان خلیل، نعیم شیخ اور عمیر شیخ کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد امریکی محکمہ خزانہ نے بھی تینوں افراد اور ان کی کاروباری کمپنیوں کے امریکا یا امریکی شہریوں کے کنٹرول میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دئیے ہیں اور اب امریکی شہری ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا تجارتی لین دین بھی نہیں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا نے کالعدم لشکر طیبہ اور اس سے تعلق رکھنے والے 27 افراد اور تین اداروں کو پہلے ہی دہشتگرد قرار دے رکھا ہے، ان پابندیوں کے اعلان سے ایک روز قبل ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر براک اوباما نے لشکرِ طیبہ سمیت شدت پسند تنظیموں کے خلاف مشترکہ کاررائیوں پر اتفاق کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 412636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش