0
Thursday 2 Oct 2014 12:20

اسلام آباد میں سیکورٹی فورسز کا چھاپہ، 3 مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد میں سیکورٹی فورسز کا چھاپہ، 3 مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے رینجرز اور پولیس کمانڈوز کے ہمراہ تھانہ بنی گالا کے علاقے پنڈ بگوال میں چھاپہ مار کر 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں۔ زرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تھانہ بنی گالا کی حدود میں پنڈ بگوال کے علاقے میں ریکی کر کے پولیس اور رینجرز کے کمانڈوز کی مدد سے چھاپہ مار کر 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ سکیورٹی فورسز نے مشتبہ ملزمان سے اے کے 47 اور 12 بور پستول سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں بھی برآمد کر لیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درک کر کے انھیں مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے تخریب کاری کے منصوبوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 412823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش