QR CodeQR Code

میرے کسی جملہ سے فوج کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں، الطاف حسین

2 Oct 2014 17:38

اسلام ٹائمز: نائن زیرو سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ افواج پاکستان میری اپنی ہیں، دل سے احترام کرتا ہوں اور کھلے دل سے فوج کی قربانیوں کا معترف ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ فوج ہر مظلوم کیلئے امید کی آخری کرن ہے، میں نے امداد طلب کرکے کون سا گناہ کیا؟۔ میڈیا کیلئے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان میری اپنی ہیں، دل سے احترام کرتا ہوں اور کھلے دل سے فوج کی قربانیوں کا معترف ہوں، میرے کسی جملہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔ قائد متحدہ نے کہا کہ سیاسی چپقلش نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب کر دیا، سیاسی و مذہبی جماعتیں، سنجیدہ قلم کار اور دانشور آگے بڑھ کر معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے فریقین کو سمجھائیں اور ملک کو سیاسی دلدل سے نکالیں۔


خبر کا کوڈ: 412906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412906/میرے-کسی-جملہ-سے-فوج-کی-دل-ا-زاری-ہوئی-معذرت-خواہ-ہوں-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org