0
Friday 3 Oct 2014 20:48

آج دشمن شیعہ سنی وحدت سے خوفزدہ ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

آج دشمن شیعہ سنی وحدت سے خوفزدہ ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ گلگت اور پشاور میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہوں کا قتل عام ریاستی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والوں کو امن پسندی اور حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دشمن شیعہ سنی وحدت سے خوفزدہ ہے، ملک بھر کی طرح وہ فرقہ واریت کے ناسور کو اس پر امن علاقے میں بھی پھیلانا چاہتے ہیں، لیکن الحمدللہ وہاں کے غیور شیعہ سنی عوام بیدار ہیں اور ان دہشت گردوں کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے سانحہ گلگت حراموش کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلگت میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان بلاول ہاؤس کراچی کے طواف میں مصروف ہیں، عوامی مسائل اور ان کے جان و مال کے تحفظ سے ان حکمرانوں کو کوئی سروکار نہیں، یہ اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور گلگت بلتستان انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سانحے کی حقائق کو جلد منظر عام پر لایا جائے اور علاقے کی پرامن فضاء کو خراب کرنے والے شرپسندوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 413047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش