QR CodeQR Code

دھرنے کیوجہ سے گھر گھر میں انقلاب آگیا ہے

نئے پاکستان میں ظالم کے سامنے نہیں جھکیں گے، اسکا مقابلہ کرینگے، عمران خان

کوئی بھی حکمران ہو ہمیں غریبوں اور اپنے حقوق کیلئے لڑنا ہے

7 Oct 2014 00:30

اسلام ٹائمز: دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو ظلم پاکستان میں انسانوں کیساتھ ہوتا ہے وہ مغرب میں جانوروں کیساتھ بھی نہیں ہوتا، انکا کہنا تھا کہ ہم 10 کروڑ پاکستانیوں کی ذمے داری لیں گے، جو دو وقت کی روٹی نہیں کھاسکتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ جو ظلم پاکستان میں انسانوں کے ساتھ ہوتا ہے، وہ مغرب میں جانوروں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا، کوئی بھی حکمران ہو، ہمیں غریبوں اور اپنے حقوق کے لیے لڑنا ہے۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے اپنے معمول کے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ دھرنے کی وجہ سے گھر گھر میں انقلاب آگیا ہے، بنوں سے بھی قبائلی عوام پر مشتمل جرگہ دھرنے میں آیا ہے، جرگہ اراکین کو خوش آمدید کہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے باہر آج تک اتنا بڑا مظاہرہ نہیں ہوا، جتنا نواز شریف کی جنرل اسمبلی آمد کے موقع پر کیا گیا، لیکن آج آصف زرداری اور شریفوں کی نہیں نئے پاکستان کی بات کروں گا، نئے پاکستان میں ظالم کے سامنے نہیں جھکیں گے اس کا مقابلہ کریں گے جو ظلم پاکستان میں انسانوں کے ساتھ ہوتا ہے وہ مغرب میں جانوروں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ ہم 10 کروڑ پاکستانیوں کی ذمے داری لیں گے، جو دو وقت کی روٹی نہیں کھاسکتے، نئے پاکستان میں ہر بڑے اور چھوٹے کو قانون کے تحت لائیں گے، کوئی بھی حکمران ہو ہمیں غریبوں اور اپنے حقوق کے لئے لڑنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 413429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413429/نئے-پاکستان-میں-ظالم-کے-سامنے-نہیں-جھکیں-گے-اسکا-مقابلہ-کرینگے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org