0
Tuesday 7 Oct 2014 00:30
دھرنے کیوجہ سے گھر گھر میں انقلاب آگیا ہے

نئے پاکستان میں ظالم کے سامنے نہیں جھکیں گے، اسکا مقابلہ کرینگے، عمران خان

کوئی بھی حکمران ہو ہمیں غریبوں اور اپنے حقوق کیلئے لڑنا ہے
نئے پاکستان میں ظالم کے سامنے نہیں جھکیں گے، اسکا مقابلہ کرینگے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ جو ظلم پاکستان میں انسانوں کے ساتھ ہوتا ہے، وہ مغرب میں جانوروں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا، کوئی بھی حکمران ہو، ہمیں غریبوں اور اپنے حقوق کے لیے لڑنا ہے۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے اپنے معمول کے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ دھرنے کی وجہ سے گھر گھر میں انقلاب آگیا ہے، بنوں سے بھی قبائلی عوام پر مشتمل جرگہ دھرنے میں آیا ہے، جرگہ اراکین کو خوش آمدید کہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے باہر آج تک اتنا بڑا مظاہرہ نہیں ہوا، جتنا نواز شریف کی جنرل اسمبلی آمد کے موقع پر کیا گیا، لیکن آج آصف زرداری اور شریفوں کی نہیں نئے پاکستان کی بات کروں گا، نئے پاکستان میں ظالم کے سامنے نہیں جھکیں گے اس کا مقابلہ کریں گے جو ظلم پاکستان میں انسانوں کے ساتھ ہوتا ہے وہ مغرب میں جانوروں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ ہم 10 کروڑ پاکستانیوں کی ذمے داری لیں گے، جو دو وقت کی روٹی نہیں کھاسکتے، نئے پاکستان میں ہر بڑے اور چھوٹے کو قانون کے تحت لائیں گے، کوئی بھی حکمران ہو ہمیں غریبوں اور اپنے حقوق کے لئے لڑنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 413429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش