0
Tuesday 7 Oct 2014 21:09

ہند و پاک حدمتارکہ پر کشیدگی جاری، بھارت کا پاکستان پر فائر بندی کا الزام

ہند و پاک حدمتارکہ پر کشیدگی جاری، بھارت کا پاکستان پر فائر بندی کا الزام
اسلام ٹائمز۔ بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک دن میں تیسری بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، جموں و کشمیر کے ارنیا، ینچی، اکھنور اور آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستان نے پھر فائرنگ کی، بھارت کا الزام ہے کہ جموں کشمیر کے پونچھ کے کیرنی سیکٹر میں پاکستان نے شام چھ بجے کے قریب فائرنگ کی اور بھارتی سکیورٹی فورسز نے بھی منھ توڑ جواب دیا، ادھر سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے حوالے سے پاکستان نے ہندوستان کی حکومت سے احتجاج کیا، پاکستان نے کہا کہ عید کے دن بھارتی فوجیوں نے 4 پاکستانی شہریوں کی جان لی ہے، بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان سرحد پار سے گولیاں بھیج رہا ہے اور ہم پاکستان کو عید کے موقع پر مٹھائی بھیج رہے ہیں، اس سے بھی بڑی بات یہ کہ پاکستان نے بھارت کی طرف سے دی جا رہی مٹھائی لینے سے انکار کر دیا ہے، بھارت کا کہنا ہے کہ جس وقت جموں کے ارنیا اور آر ایس پورا سیکٹر میں پاکستان گولیاں برسا رہا تھا اسی وقت وہاں سے 200 کلو میٹر دور امرتسر کے اٹاری واہگہ بارڈر پر ہمارے بی ایس ایف کے جوان پاک رینجرز کو عید کی مٹھائی بانٹ رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 413560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش