0
Wednesday 15 Oct 2014 18:30

غریبوں کیلئے لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہینگے، حکمرانوں نے سیلاب متاثرین کیساتھ فوٹو سیشن کیا، علامہ طاہرالقادری

غریبوں کیلئے لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہینگے، حکمرانوں نے سیلاب متاثرین کیساتھ فوٹو سیشن کیا، علامہ طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جھنگ کے دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار ہمدردی کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ غریبوں کے لئے لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔ حکمران سیلاب متاثرین کی مدد کی بجائے صرف فوٹو سیشن کرانے میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے جھنگ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے صرف فوٹو سیشن کے لئے اس علاقے کا رخ کیا اور کسی کی داد رسی نہ کی، متاثرین کو جعلی چیک دیئے، تصویریں بنوائیں اور چلتے بنے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی چیک دینے والوں پر چار سو بیس کا مقدمہ ہونا چاہئیے۔ اس سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے حضرت سخی سلطان باہو کے دربار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی، ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
خبر کا کوڈ : 414796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش