QR CodeQR Code

19 اکتوبر کو مینار پاکستان کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، علامہ طاہرالقادری

16 Oct 2014 08:00

اسلام ٹائمز: جھنگ میں سیلاب متاثرین سے خطاب میں پی اے ٹی کے سربراہ نے حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انکا کہنا تھا کہ مظلوم عوام کو اب جاگیرداروں اور وڈیروں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ طاہرالقادری نے کہا کہ عوامی تحریک ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جو کرپشن سے پاک ہو۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کمزور اور طاقتور کی جنگ شروع ہوگئی، مینار پاکستان کا جلسہ حکمرانوں کے غبارے کی رہی سہی ہوا بھی نکال دے گا، وہ جھنگ میں سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء کی فراہمی کے بعد جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر علامہ طاہرالقادری نے حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مظلوم عوام کو اب جاگیرداروں اور وڈیروں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عوامی تحریک ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جو کرپشن سے پاک ہو۔ انہوں نے کہا کہ انیس اکتوبر کو مینار پاکستان کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیگا اور انقلاب کی صدا ہر گھر کی آوازبن جائے گی۔ اس سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے جھنگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 414837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414837/19-اکتوبر-کو-مینار-پاکستان-کا-جلسہ-حکمرانوں-کے-تابوت-میں-آخری-کیل-ثابت-ہوگا-علامہ-طاہرالقادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org