0
Thursday 16 Oct 2014 08:00

19 اکتوبر کو مینار پاکستان کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، علامہ طاہرالقادری

19 اکتوبر کو مینار پاکستان کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، علامہ طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کمزور اور طاقتور کی جنگ شروع ہوگئی، مینار پاکستان کا جلسہ حکمرانوں کے غبارے کی رہی سہی ہوا بھی نکال دے گا، وہ جھنگ میں سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء کی فراہمی کے بعد جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر علامہ طاہرالقادری نے حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مظلوم عوام کو اب جاگیرداروں اور وڈیروں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عوامی تحریک ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جو کرپشن سے پاک ہو۔ انہوں نے کہا کہ انیس اکتوبر کو مینار پاکستان کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیگا اور انقلاب کی صدا ہر گھر کی آوازبن جائے گی۔ اس سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے جھنگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 414837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش