0
Sunday 19 Oct 2014 21:43

آج کا جلسہ کرپٹ حکومت کے خاتمہ میں سنگ میل ثابت ہوگا، علامہ اسدی

آج کا جلسہ کرپٹ حکومت کے خاتمہ میں سنگ میل ثابت ہوگا، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گراؤنڈ میں 23 مارچ 1940ء میں قرار داد کے ذریعے پاکستان کے قیام کی منظوری دی گئی تھی اور آج بھی اسی گراؤنڈ میں پاکستان کے فرزند اپنے وطن کی بقا کے لئے جمع  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا آج کا یہ جلسہ ملک سے کرپٹ اور بدعنوان حکومت کے خاتمہ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دے کر ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا تھا لیکن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے شیعہ اور سنی کو متحد کرکے دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ملت تشیع ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہے، ہم ہر مظلوم کے ساتھ اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14 شہداء کے قاتل ایوانوں میں بیٹھے ہیں اور ورثاء کو آج تک انصاف نہیں ملا، اسی طرح ملت تشیع کے سینکڑوں شہداء کے لواحقین کو بھی دہشت گرد حکومت نے انصاف نہیں فراہم کیا، لیکن اب نئے پاکستان میں شرپسندوں اور دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں ہوگی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں تمام اتحادی جماعتیں ملک میں تبدیلی لا کر ہی دم لیں گی۔
خبر کا کوڈ : 415421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش