0
Monday 20 Oct 2014 16:48
دہشتگردی کے ذریعے ہمارا رستہ نہیں روکا جاسکتا

شیعہ نسل کشی میں حکومت اور تکفیری دہشتگرد جماعتیں برابر کی شریک ہیں، دفاع تشیع کانفرنس

شیعہ نسل کشی میں حکومت اور تکفیری دہشتگرد جماعتیں برابر کی شریک ہیں، دفاع تشیع کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ پیام ولایت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دفاع تشیع کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک مولانا مرزا یوسف حسین، شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی، معروف عالم دین علامہ شبیر الحسن طاہری سمیت دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ماتمی انجمنیں، اسکاؤٹس گروپ، مساجد امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز سمیت کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے۔ کانفرنس میں خدمت عزاداری ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔ دفاع تشیع کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ عزاداری سیدالشہداؑ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، ہم اس کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے۔

علامہ جعفر سبحانی نے کہا کہ ہم امام حسینؑ کے پیروکار ہیں، دہشت گرد ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔ کانفرنس سے خطاب میں علامہ شبیر الحسن طاہری کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کے قتل عام اور نسل کشی میں حکومت اور کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعتیں برابر کی شریک ہیں۔ مولانا رجب علی بنگش نے کہا کہ قاتلوں اور دہشت گردوں کی سرپرستی ترک کئے بغیر کراچی میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔ شبر رضا، مولانا مردان علی شاہ، مولانا احمد علی امینی، مولانا عبدالرزاق سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد پر علماء، خطباء و ذاکرین پرامن طریقے سے پیغام حسینی کو عام کریں جبکہ حکومت زبانی دعوؤں کے بجائے عملی اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے امن قائم کرے، کیونکہ کراچی سمیت پاکستان بھر میں کہیں بھی شیعہ و سنی کا کوئی جھگڑا نہیں ہے،  ایک مخصوص تکفیری دہشتگرد ٹولہ نہتے عوام کا خون بہا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 415540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش