QR CodeQR Code

پاکستان کو ایٹم بم سے زیادہ ملی اتحاد کی ضرورت ہے، سراج الحق

22 Oct 2014 19:44

اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی کا آزاد کشمیر کے علاقے دیرکوٹ میں خطاب ایسا پاکستان ہونا چاہیے جس کے چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریزی کی کتاب نہیں قرآن پاک ہو، وزیراعظم اذان دیتا ہو اور صدر امامت کراسکے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایسا پاکستان ہونا چاہیے جس کے چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریزی کی کتاب نہیں قرآن پاک ہو، وزیراعظم اذان دیتا ہو اور صدر امامت کراسکے۔ آزاد کشمیر کے علاقے دیرکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نیا پاکستان نہیں، نیا پاکستان 47 اور 71 میں بن چکا، اب اسلامی پاکستان چاہیے، امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پاکستانیوں سے کشمیر کے معاملے پر سستی ہوئی، پاکستان کو ایٹم بم سے زیادہ ملی اتحاد کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 415979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415979/پاکستان-کو-ایٹم-بم-سے-زیادہ-ملی-اتحاد-کی-ضرورت-ہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org