0
Wednesday 22 Oct 2014 19:44

پاکستان کو ایٹم بم سے زیادہ ملی اتحاد کی ضرورت ہے، سراج الحق

پاکستان کو ایٹم بم سے زیادہ ملی اتحاد کی ضرورت ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایسا پاکستان ہونا چاہیے جس کے چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریزی کی کتاب نہیں قرآن پاک ہو، وزیراعظم اذان دیتا ہو اور صدر امامت کراسکے۔ آزاد کشمیر کے علاقے دیرکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نیا پاکستان نہیں، نیا پاکستان 47 اور 71 میں بن چکا، اب اسلامی پاکستان چاہیے، امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پاکستانیوں سے کشمیر کے معاملے پر سستی ہوئی، پاکستان کو ایٹم بم سے زیادہ ملی اتحاد کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 415979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش