0
Wednesday 22 Oct 2014 23:34

رکن گلگت بلتستان اسمبلی راجہ اعظم کا وزارت اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

رکن گلگت بلتستان اسمبلی راجہ اعظم کا وزارت اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبر و صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات راجہ اعظم خان راجہ نے پارٹی قیادت کے حکم پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راجہ اعظم خان وزیرمنصوبہ بندی و ترقیات گلگت بلتستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کے حکم پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور کل تحریری طور پر استفیٰ دونگا۔ گلگت بلتستان قانون اسمبلی میں راجہ اعظم خان ایم کیو ایم کا واحد رکن اور مہدی شاہ سرکارکے وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کا قلم دان ان کے پاس ہے۔
خبر کا کوڈ : 416010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش