QR CodeQR Code

کوئٹہ، سکیورٹی فورسسز کے قافلے کے قریب دھماکہ

23 Oct 2014 13:03

اسلام ٹائمز: ایس پی سریاب کے مطابق قمبرانی روڈ پر سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایس پی سریاب کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جس سے سکیورٹی فورسز کا قافلہ محفوظ رہا۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آمد و رفت کے لئے بند کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 416049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416049/کوئٹہ-سکیورٹی-فورسسز-کے-قافلے-قریب-دھماکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org