0
Saturday 25 Oct 2014 17:51

داعش کی امداد، سعودی شہزادے کا اعتراف

داعش کی امداد، سعودی شہزادے کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ سعودی شہزادے ولید بن طلال نے سعودی عرب کی جانب سے داعش کی امداد کا اعتراف کیا ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اب یہ سلسلہ بند ہو چکا ہے لیکن ماضی میں کچھ سعودی لوگوں کی طرف سے آئی ایس کی مدد کی گئی۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ سعودی حکومت نے ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کی ہے اور اب شدت پسندوں کے حمایتی گروپوں اور افراد کا قلع قمع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ داعش شام اور عراق میں حکومتوں کے علاوہ تمام مذہبی گروپوں کے خلاف منظم دہشتگردی میں مصروف ہے اور سعودی عرب، ترکی اور قطر پر اسکی حمایت کا الزام ہے۔ جس کا اعتراف اب سعودی شہزادے نے بھی کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 416389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش