0
Tuesday 28 Oct 2014 09:02

نئے صوبوں کے معاملہ پر پارلیمانی اتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے، شہباز شریف

نئے صوبوں کے معاملہ پر پارلیمانی اتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر پارلیمانی اتفاق رائے حاصل کیا جانا چاہیے، لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے ہونے والا نقصان نسلیں چکاتی رہیں گی، قوم کو چاہیے کہ وہ دھرنا دینے والوں کو معاف نہ کرے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نئے صوبوں کے قیام کے بارے میں نون لیگ کا موقف بھی واضح کیا اور کہا کہ اس معاملہ پر پارلیمانی اتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 416827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش